آپ آج تک سوئی میں دھاگا غلط طریقے سے ڈالتے آئے ہیں، وہ آسان ترین طریقہ جسے جان کر آپ بھی سوچیں گے کہ پہلے کبھی یہ خیال دماغ میں کیوں نہ آیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی دھاگا ہر گھر کی ضرورت ہے اور سوئی میں دھاگا ڈالنے کا مروج طریقہ ہر کسی کو معلوم ہے جو کہ اتنا آسان نہیں ہے اور قدرے کمزور نظر والوں کے لیے تو یہ عمل دردِ سر ہوتا ہے، تاہم اب ایک شخص نے اس کا ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ جان کر آپ سٹپٹا جائیں گے اور سوچیں گے کہ اب تک یہ آپ کے دماغ میں کیوں نہ آیا۔ میل آن لائن کے مطابق سوئی میں دھاگا ڈالنے کا یہ منفرد اور آسان طریقہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو کی صورت میں بتایا ہے۔