” اگلے تین دن انتہائی خطرناک ہیں کیونکہ پاکستان میں ۔۔۔“ حکومت کو وارننگ دیدی گئی ، خط منظر عام پر آ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں ملک میں تیز ہواﺅں کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موسم کی تازہ ترین صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا گیاہے ، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ تین روز میں تیز ہواﺅں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث شمالی علاقہ جات متاثر ہو سکتے ہیں تاہم اس لیے مسی قسم کے بھی نقصانات سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کیے جائیں ۔محکمہ موسمیات نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی ، وزیراعظم ہاﺅس اور حکومت پاکستان کو مراسلہ جاری کر دیاہے ۔