ایک عورت کا پرس چوری ہوگیا- اسکے پرس میں موبائل


ایک عورت کا پرس چوری ہوگیا- اسکے پرس میں موبائل، پیسے بینک کا اے ٹی ایم کارڈ سب کچھ تها

اس عورت نے گهنٹے بھر کی تگ و دو کے بعد اپنی دوست کے موبائل سے اپنے شوہر کی کال کی اور بتایا کہ اسکا پرس چوری ہوچکا ہے
شوہر نے گھبرا کر جواب دیا کہ ابھی آدھا گهنٹہ پہلے تمھارا مجھے میسج آیا تھا کہ تم اے ٹی کارڈ کا پن نمبر بھول گئی ہو میں نے جواب میں تمهیں پن نمبر میسج کردیا

بیوی روتے ہوئے کہنے لگی وہ میں نہیں چور تها، جلدی سے بینک پہنچیں اور اے ٹی ایم کارڈ چوری کی رپورٹ درج کرائیں-
دونوں بھاگم بھاگ بینک پہنچے اور کارڈ چوری کی رپورٹ کرائی

بینک نے جواب دیا کہ انکے اکاؤنٹ کریڈٹ کارڈ سے کسی نے سنار کی دکان سے بہت سا سونا خرید لیا ہے

پولیس کے ذریعے وہ لوگ سنار کی دکان پر پہنچے تو معلوم ہوا دو لڑکوں نے انکے کارڈ سے بھاری مقدار میں سونا خریدا اور چلے گئے

اس واقعے سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر آپکو کوئی آپکا گھر والا یا قریبی دوست میسج کرکے ایسی حساس معلومات کا پوچھے تو اسکو میسج سے جواب دینے کی بجائے کال کرکے معلومات فراہم کیجئے

اسی طرح اگر اچانک کسی دوست کا میسج آئے کہ فلاں جگہ فورا پہنچو تو اسکو لازمی کال کرکے کنفرم کریں کہ میسج بھیجنے والا آپکا دوست ہی ہے



SHARE