پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر تحریک انصاف میں شامل


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں پیپلزپارٹی کو انتہائی شدید جھٹکا دینےمیں کامیاب ہو گئی ہے اور پارٹی کے اہم ترین رہنما اور سابق عہدیدار کو ساتھ ملانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر رانا آفتاب نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کااعلان کر دیا ہے۔

رانا آفتاب سابق دور میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رہ چکے ہیں۔ انھوںنے آج پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور اپنی پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین نے ان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔



SHARE