پاک فوج نے پڑوسی ملک پر میزائلوں سے حملہ کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے افغانستان پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق پاک فوج نے افغانستان کے علاقے پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے اپنی سرحدی چوکیوں سے افغان علاقے میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی دہشتگرد وں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھوٹے میزائلوں سے حملے کیے گئے

۔ جس کے نتیجے میں کئی دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئےہیں۔ تاہم پاک فوج کے ذرائع نے اس خبر کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔



SHARE