چار بھارتی طیارے اب سے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کی حدود میں داخل


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے اپنی چار پروازوں کو پاکستان کے راستے گزارنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت کی چار مسافر پروازیں پاکستان کے راستے دبئی اور شارجہ پہنچیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسمی صورتحال اور سموگ کی کیفیت کے باعث بھارت نے پاکستان سے اپنی چار پروازوں کےلئے روٹ فراہم کیے جانے کی درخواست کر دی ہے۔

دبئی کےلئے امرتسر سے پرواز 191، 192جبکہ شارجہ کےلئے پرواز 187، 188پاکستان کے روٹ سے ہوکر گزرے گی۔ سول ایوی ایشن حکام نے بھارتی مسافر طیاروں کو اپنا روٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔



SHARE