کپٹن صفدر سنو،سات لاکھ نہیں بائیس لاکھ مسلمان قربان ہوئے تو پاکستان ملا تھا: ڈاکٹر عامر لیاقت


مشن جی ٹی روڈ کے دوران میاں نواز شریف کی پروٹوکول گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہونے والے بچے کو جمہوریت کا پہلا شہید قرار دیا جارہا ہے

ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس واقعہ پر غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کپٹن صفدر نے اس وقت انتہائی جہالت کا مظاہرہ کیا اور تحریک پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کو اپنے مشن جی ٹی روڈ سے جوڑ کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش کی ہے۔انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ تحریک پاکستان کے دوران مسلمانوں نے بائیس لاکھ انسانوں کی قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا تھا ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا” کپٹن صفدر سنو اور یاد رکھو کہ پاکستان سات لاکھ نہیں بائیس لاکھ مسلمانوں کی قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا اور یہ بچہ جمہوریت بچانے کے لئے باہرنہیں نکلا تھا “ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ملک میں پہلے سے جمہوریت موجود ہے ،میاں نواز شریف جمہوریت نہیں اپنے خاندان کو بچانے نکلے ہیں ،اس کا تعلق تحریک پاکستان کے شہدا سے جوڑنا جہالت کے سوا کچھ نہیں۔



SHARE