پی ٹی آئی کی فتح کیساتھ ہی سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہو گئی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

ADVERTISEMENT

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عام انتخابات میں جیت کے ساتھ ہی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 58,000 روپے مقرر ہوئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 49,725 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفاق میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی جماعت بنی جس کے بعد عمران خان وزیراعظم بنتے نظر آ رہے ہیں۔

ADVERTISEMENT


Share This Post with Your Friends